پاک فضائیہ کے دستے کی فضائی مشق “شاہین 10” 2023 میں کامیاب شرکت کے بعد وطن واپسی ہوگئی ہے۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کے دستے میں شامل جے-10 سی اور جے ایف-17 تھنڈر لڑاکا طیاروں، لڑاکا پائلٹس، ایئر ڈیفنس کنٹرولرز اور تکنیکی گراؤنڈ عملے نے مشق میں بھرپور شرکت کی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ شاہین 10 مشق، دونوں اتحادی ممالک کی جانب سے حقیقت پر مبنی عصر حاضر کی فضائی جنگ کے تناظر میں باہمی کارروائیوں کی توثیق کا ذریعہ ہے، شاہین-10 مشق، شاہین فضائی مشقوں کی سیریز میں 10ویں مشق ہے۔
پاک فضائیہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور چین کی جانب سے ہر سال متبادل بنیادوں پر شاہین فضائی مشق کی میزبانی کی گئی، پاک فضائیہ اور پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کے مابین فضائی مشقوں کا سلسلہ ایک پائیدار شراکت داری کا مظہر ہے۔
اس کے علاوہ شاہین 10 مشقوں کی باہمی تعاون پر مبنی، جنگی بصیرت اور تربیتی اسباق کے تبادلے میں مدد کرتی ہے، مشق نے دونوں فضائی افواج کے جنگی عملے کے مابین مشترکہ کارروائیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔
ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کے عملے کی مہارت اور جے-10 سی و جے ایف-17 تھنڈر طیاروں کی زبردست جنگی صلاحیتوں کی بدولت پاک فضائیہ نے مشق میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ شاہین 10 فضائی مشقوں میں کامیاب شرکت، پاک فضائیہ کے مشترکہ چیلنجز کا سامنا کرنے کے عزم کا ثبوت ہے، مشق شاہین 10 میں کامیاب شرکت، پاک فضائیہ کی جانب سے فضائی جنگ کے حوالے سے رونما ہونے والی حالیہ تبدیلیوں کے تناظر میں اہلکاروں کی آپریشنل تربیت کے عزم کا اظہار ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
