Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گرفتاری وارنٹ جاری،اداکارہ زرین کے وکیل کا بیان سامنے آگیا

بالی وڈ کی اداکارہ زرین خان کے خلاف مبینہ طور پر دھوکا دہی کے کیس میں گرفتاری وارنٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کلکتہ کی عدالت نے اداکارہ زرین خان کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کر دیا

تاہم اس حوالے سے اداکارہ کے وکیل کا بیان سامنے آگیا ہے۔

اداکارہپ زرین خان کے وکیل کے بیان کے مطابق اداکارہ ایک فراڈ اسکیم کا شکار ہوئیں۔

 کالی پوجا تقریب کے منتظمین نے مبینہ طور پر اُنہیں گمراہ کیا اور بتایا کہ یہ تقریب سرکاری طور پر وزیر اعلیٰ، وزیر کھیل، اور سابق وزیر کھیل کی جانب سے مغربی بنگال کی حکومت کی طرف سے منعقد کی گئی ہے۔

البتہ جب زرین خان کولکتہ جانے کے لیے ایئر پورٹ پر پہنچ گئیں تو اُنہیں اس دھوکے کے بارے میں اس وقت پتا چلا جب ان پر اکیلے سفر کرنے کا دباؤ ڈالا گیا۔

زرین خان کے وکیل نے یہ الزام بھی لگایا کہ منتظمین اداکارہ کو دھوکہ دینے کے لیے اپنی جھوٹی شناخت کا استعمال کیا۔

واضح رہے کہ زرین خان پر الزام ہے کہ انہوں نے 2018 میں ایک شو میں پرفارمنس کے پیسے لیے تھے لیکن اس کے باوجود انہوں نے پرفارم نہیں کیا ۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں