Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان آرمی میں جونیئر لیڈرز ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ،آرمی چیف

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان آرمی میں جونیئر لیڈرز ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کثیرالملکی اسپیشل فورسزکی مشترکہ مشق ایٹرنل برادرہُڈ 2 کی افتتاحی تقریب بروتھا میں منعقد ہوئی، اس حوالے سے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نشانِ امتیاز (ملٹری) نے بھی بروتھا گیریژن کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دوسرے کے دوران آرمی چیف کو جنرل آفیسر کمانڈنگ اسپیشل سروسز گروپ کی جانب سے مشق کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دو ہفتوں پر مشتمل مشترکہ مشق میں پاکستان، قازقستان، قطر، ترکیہ اور ازبکستان کی سپیشل فورسز حصہ لے رہی ہیں۔

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ مشق کا مقصد دوست ممالک کے مابین تاریخی  فوجی تعلقات کو مزید بڑھانا ہے، مشق کا مقصد مستقبل کے فوجی تعاون کو بڑھانا اور ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہو کردہشتگردی کے خلاف نبرد آزما ہونا ہے۔

چیف آف آرمی سٹاف نے جونیئر لیڈر شپ اکیڈمی (شنکیاری) کا بھی دورہ کیا، شنکیاری اور بروتھا آمد پر انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ جونیئر لیڈرز پاکستان آرمی کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور روایتی اور غیر روایتی جنگ میں کامیابی سے کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

جنرل سید عاصم منیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور قیادت کا معیار دنیا کی کسی بھی جدید فوج کے مقابلے میں بہترین ہے۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا مزیدکہنا تھا کہ پاک فوج کے جونیئرلیڈرز نے دنیا بھر میں تربیت، آپریشنز اور عالمی معیار کے مقابلوں کے شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں