گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ چھوٹی ایکسچینج کمپنیوں کو کاروبار کی اجازت نہیں ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا تھا کہ غیر قانونی ایکسچینج کمپنیوں کے خلاف ایکشن کیا جارہا ہے ، آئندہ صرف ایک طرح کی ایکسچینج کمپنی کاروبار کرسکے گی۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ چھوٹی ایکسچینج کمپنیوں کو کاروبار کی اجازت نہیں ہوگی، بڑے بینک زیادہ سرمائے کے ساتھ ایکسچینج کمپنیاں لارہے ہیں جس سے ایکسچینج مارکیت میں سرمائے کی کمی دور ہوگی۔
جمیل احمد نے یہ بھی کہا کہ ڈیجیٹل کرنسی پر کام جاری ہے، بہت سے ممالک میں ڈیجیٹل کرنسیوں کے خدشات کو مینج کیا جارہا ہےمختلف ملکوں کے ماڈل کو دیکھ رہے ہیں۔
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمدنے مزید کہا کہ فوری طور پر ڈیجیٹل کرنسی کے اجراء کا کوئی ارادہ نہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















