نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی دنیا کے اہم ترین تعلقات کی ایک مثال بن چکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صوبہ پنجاب کے لیے قابل فخر اعزاز ہے کہ اسے چین کے شہر ننشیا میں منعقدہ تیسرے انٹر نیشنل فرینڈشپ سٹیز فورم کا افتتاح کرنے کا موقع ملا۔
محسن نقوی نے کہا کہ باوقار تقریب میں افتتاحی تقریر کرنے کا اعزاز حاصل کیا، انٹر نیشنل فرینڈشپ سٹیز فورم نے پاکستان اور چین کے درمیان گہرے اور پائیدار رشتے کو مزید تقویت دینے کے لیے ایک منفرد پلیٹ فارم فراہم کیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاک چین دوستی دنیا کے اہم ترین تعلقات کی ایک مثال بن چکی ہے، عالمی امور میں پاک چین دوستی کی اہمیت اور پاکستان کے سافٹ امیج کو اجاگر کیا۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مزید کہا کہ ملک کی ثقافتی دولت، اقتصادی صلاحیت، اور عالمی سطح پر امن اور تعاون کو فروغ دینے کے عزم کو ظاہر کیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















