Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک افغان بارڈر طورخم پر غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

کسٹم انفورسمنٹ نے پاک افغان بارڈر طورخم پر کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

ذرائع کے مطابق ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میں کسٹم انفورسمنٹ کی جانب سے طورخم بارڈر پر 50000 ریال کی اسمگلنگ ناکام بنا دی گئی۔

کسٹم انفورسمنٹ حکام نے بتایا کہ طورخم بارڈر ڈیپارچر سکینر پر وہیل چیئر سے دوران تلاشی ملزم سے برآمد ہوئی، ملزم پاکستان سے افغانستان غیر ملکی کرنسی اسمگل کر رہا تھا۔

کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے غیر ملکی کرنسی وہیل چیئر میں چھپا رکھی تھی، تاہم طورخم بارڈر پر کسی کو غیر ملکی کرنسی، منشیات سمیت غیر قانونی اشیاء کی اسمگلنگ کی اجازت نہیں دینگے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں