Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایف آئی اے کی کارروائیاں، انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور اور بہاولپورنے کارروائیاں کرتے ہوئےانسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 2 ملزمان گرفتارکرلیا۔

ایف آئی کے مطابق گرفتار ملزمان میں احسن صدیق اور فاروق اسلم شامل ہیں۔ ملزم فاروق اسلم کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور نے گرفتار کیا۔

ملزم نے متاثرہ شہری کو بیرون ملک آسٹریلیا بھجوانے کے غرض سے 30 لاکھ روپے بٹورے۔ ملزم بغیر لائسنس اورسیز ایپلائمنٹ پروموٹرز کا کام کر رہا تھا۔ ملزم پیسے وصول کر کے روپوش ہو گیا تھا۔

دوسری کارروائی میں کمپوزیٹ سرکل بہاولپور نے ملزم منصور اکرم کو بہاولپور سے گرفتار کر لیا۔ ملزم نے متاثرہ سے بیرون ملک ملازمت کے نام پر 2 لاکھ روپے بٹورے۔

ملزم پیسے وصول کرنے کے بعد شکایت کنندہ کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں