Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارت خطےکےہرملک میں قتل وغارت میں ملوث ہے، جلیل عباس

نگراں وزیرخارجہ عباس جیلانی نے کہا ہے کہ ہمیں معلوم تھابھارت خطےکےہرملک میں قتل وغارت میں ملوث ہے۔ 

ترکی ٹی وی ٹی آر ٹی کو انٹرویو دیتے ہوئے نگراں وزیرخارجہ عباس جیلانی نے کہا کہ خصوصی سرمایہ کاری کونسل کابڑاہدف سرمایہ کاروں کوراغب کرناہے۔ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کااثرپاکستان پر بھی آیا۔

نگراں وزیرخارجہ نے انٹرویو میں کہا کہ خلیجی ممالک پاکستان کےبڑے شراکت دار ہیں، مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے خلیجی ممالک سے معاہدے ہوں گے۔

عباس جیلانی نے ترکی ٹی وی کو انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کےبہت زیادہ مواقع ہیں، چین پاکستان کا بہترین اورقابل اعتماددوست ہے۔

نگراں وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ہمارا بنیادی ہدف شفاف اورغیرجانبدارانہ انتخابات کاانعقاد ہے، معاشی مضبوطی سیاسی استحکام سے مشروط ہے۔

انھوں نے مذید کہا کہ ہمیں معلوم تھابھارت خطےکےہرملک میں قتل وغارت میں ملوث ہے، کینیڈاکےوزیراعظم اوروزیرخارجہ نے بہت سخت احتجاج کیاہے، بھارتی حکومتی باشندے اس قتل میں ملوث تھے۔ بھارت کے خلاف یورپی ممالک سےبھی آوازیں اٹھ رہی ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں