Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسلام آبادہائیکورٹ؛ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواستوں پردلائل سننےکےبعدفیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائی کورٹ نےچیئرمین پی ٹی آئی کی درخواستوں پردلائل سننےکے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں عدم پیروی پر خارج کرنے کے خلاف کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواستوں پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 9 مئی کے واقعات، جوڈیشل کمپلکس حملہ اور جعلسازی کے مقدمات میں  درخواست ضمانت عدم پیروی پر خارج کرنے کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سماعت کی جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور دلائل دیے کہ چیئرمین پی ٹی آئی سابق وزیراعظم ہیں انکا ماضی کرپشن سے پاک ہے، چیئرمین پی ٹی آئی پر اسلام آباد میں متعدد مقدمات درج کیے گئے۔

بیرسٹر سلمان صفدرنے کہا کہ بغاوت، غداری، فارن فنڈنگ، توہین جج اور توشہ خانہ مقدمات رجسٹرڈ کیے گئے، چیئرمین پی ٹی آئی تمام دو سو سے زائد مقدمات میں ضمانت پر تھے، چیئرمین پی ٹی آئی کو اب سائفر کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، ہمیں آج تک مقدمات کی تفصیل فراہم نہیں کی گئیں، چیئرمین پی ٹی آئی گرفتار ہونے کے باعث عدالت کے سامنے پیش نہیں ہو سکے۔

وکیل سلمان صفدرنے دلائل دیے کہ ہم نے ٹرائل جج کو چیئرمین پی ٹی آئی کے جیل میں قید ہونے سے متعلق آگاہ کیا، ٹرائل کورٹ کے جج کو چیئرمین پی ٹی آئی کو پیش کرنے کا حکم دینا چاہئے تھا، جج نے چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستیں عدم پیروی پر خارج کر دیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version