Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

’’کچھ لوگ خبریں پھیلارہےتھےہمارالمبےعرصےٹکنےکاارادہ ہے‘‘

نگراں وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ خبریں پھیلا رہے تھے ہمارا لمبےعرصے ٹکنے کا ارادہ ہے۔

اسلام آباد میں نگراں وفاقی وزرا مرتضٰی سولنگی اور فواد حسن فواد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات جنوری میں ہونےکافیصلہ خوش آئند ہے، آئین میں لکھا ہے کہ ملک منتخب نمائندے چلائیں گے،

مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ جنوری کے آخری ہفتے میں الیکشن ہو جائیں گے، پروپیگنڈاکیاکہ نگراں حکومت نےنجکاری کا عمل شروع کیا، یہ بھی سناکہ فوادحسن فوادکوٹاسک دیاگیاہےپی آئی اےبندکردو، کچھ لوگ خبریں پھیلا رہے تھے کہ ہمارا لمبے عرصے ٹکنے کا ارادہ ہے۔

فواد حسن فواد نے کہا کہ سابقہ حکومت نے نگراں حکومت کو اختیارات دیے، نجکاری کے عمل کے ہر مرحلے کا مقررہ وقت ہے ، پی آئی اے کو جون سے سنگین مسائل کا سامنا رہا، جون سے جو کام نہیں ہو سکا وہ ہم نے 48 گھنٹوں میں کر لیا۔

انھوں نے کہا کہ نجکاری کیلئے تمام اداروں کی اپنی ایک ٹائم لائن ہوتی ہے، وزارت میں کوئی بھی اختیار اپنی مرضی سے لاگو نہیں کیا، نگراں حکومت کے اقدامات سے پی آئی اے کا آپریشن چل رہا ہے، نگراں حکومت نجکاری کاکوئی کام نہیں کررہی، نہ آئین اختیاردیتاہے، نگراں حکومت صرف تسلسل قائم رکھےگی جوچیزیں مکمل ہونی ہیں وہ ہونگی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں