صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کینیڈا کے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں ہندوستان کے ملوث ہونے کی شدید مذمت کی ہے۔
اپنے ایک بیان میں صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے سکھ رہنما کے قتل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے اندر اور باہر اقلیتی گروہوں کی قیادت پر ظلم کرنا اور انہیں ختم کرنا بھارت کی پالیسی رہی ہے۔
ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ سکھ رہنما کے بہیمانہ قتل نے بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا جو اقلیتی گروہوں کے خلاف عدم برداشت کا مظاہرہ کر رہا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت کئی دہائیوں سے غیرقانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسلمانوں اور دیگر اقلیتی برادریوں کے خلاف دہشت گردی جاری رکھے ہوئے ہے۔
ڈاکٹرعارف علوی کا کہنا تھا کہ یہ ایک کھلا راز ہے کہ بھارت ہمسایہ ممالک کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے، فالس فلیگ آپریشنز، پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے عسکریت پسندوں کو تربیت، فنڈنگ اور مدد فراہم کر کے خطے میں مشکلات اور عدم استحکام کا سب سے بڑا ذریعہ ہے لیکن افسوس کہ دنیا نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
اپنے بیان میں صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے دنیا پر زور دیا ہے کہ وہ کینیڈا کی سرزمین پر بھارت کی ریاستی سرپرستی میں ہونے والے قتل کا سنجیدگی سے نوٹس لے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















