نیب ترمیم کالعدم کے فیصلہ پرعملدرآمد کا سلسلہ جاری ہے، احتساب عدالت میں آج مزید 18 ریفرنسز کا ریکارڈ جمع کروادیا گیا۔
نیب حکام کی جانب سے 80 ریفرنسزمیں سے 44 ریفرنسز کا ریکارڈ اب تک احتساب عدالتوں میں جمع کروا جا چکا ہے۔
سابق وزیر اعظم نوازشریف، یوسف رضا گیلانی اور سابق صدر آصف زرداری کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کا ریکارڈ بھی جمع کروا دیا گیا۔
سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف کار کے رینٹل ریفرنس کا ریکارڈ بھی جمع کروا دیا گیا جبکہ آصف علی زرداری کے خلاف آٹھ ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن کا ریفرنس کا ریکارڈ بھی جمع کروایا گیا۔
نیب حکام کی جانب سے تینوں ریفرنسزاحتساب عدالت نمبر 3 میں جمع کروایا گیا، عدالتی حکام کی جانب سے جمع کروایا گیا ریکارڈ کی جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔
احتساب عدالت نمبر1 میں آج مزید 4 ریفرنسز کا ریکارڈ جمع کروایا گیا، احتساب عدالت نمبر 2 میں آج مزید 2 ریفرنسز کا ریکارڈ اور احتساب عدالت نمبر 3 میں آج مزید 12 ریفرنسز کا ریکارڈ جمع کروا دیا گیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
