چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف ایچ ای جنرل فیاض بن حمید الرویلی کی ملاقات ہوئی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سعودی عرب کی مسلح افواج نے اعلیٰ اختیاراتی فوجی وفد کی قیادت میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات کے دوران فریقین نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں، دفاع اور سلامتی کے امور سمیت دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف کے ساتھ جنرل فیاض بن حماد الرویلی کی قیادت میں سعودی وفد بھی شریک تھا۔
قبل ازیں سعودی وفد نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے بھی ملاقات کی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
