Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن ناگزیر ہیں، ہر حالت میں ہونے چاہئیں، جہانگیر ترین

جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ الیکشن ناگزیر ہیں، ہر حالت میں ہونے چاہئیں، الیکشن میں تمام جماعتوں کو مساوی مواقع ملنا چاہییں۔

لاہور میں استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماؤں کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پیٹرن انچیف آئی پی پی جہانگیرترین نے کہا کہ خوشی ہے ایک اہم شمولیت ہورہی ہے۔ منزہ حسن کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں۔

انھوں نے کہا کہ امید کرتا ہوں جس مشن پر وہ تھیں انکے ساتھ مل کر اس مشن کو پورا کریں گے۔ جس طرح منزہ حسن جیسی خواتین پارٹی میں شامل ہورہی ہیں اس سے ایک امید پیدا ہورہی ہے۔ پاکستان کے لیے کوشش کریں گے۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ الیکشن پاکستان کی سالمیت کے لیے ضروری ہیں، الیکشن میں تمام جماعتوں کو مساوی مواقع ملنا چاہییں، ہماری جمہوری جماعت ہے، صرف پاکستان کے عوام سے مدد کے خواہاں ہیں۔

ڈاکٹر منزہ حسن نے استحکام پاکستان پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سب کو پتہ ہے تین ہفتے پہلے کہا تھا تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کررہی ہوں۔ میں نے فیصلہ کیا استحکام پاکستان پارٹی کو جوائن کروں۔ تحریک انصاف کے ساتھ 26 سال کا سفر ہے۔ جب میں نے پارٹی جوائن کی تھی اس وقت دو سے تین خواتین پارٹی میں مجود تھیں۔

انھوں نے کہا کہ تین چیزوں نے متاثر کیا تھا، ایک قانون سب کے لیے ایک ہوگا، دوسرا عام آدمی کے زندگی میں بہتری لانے کا اقدام تھا اورتیسرا ہمارا نعرہ احتساب کا تھا بلا امتیاز احتساب ہوگا۔ پھر 23 سال بعد ہم حکومت میں آئے۔ میں نے اپنا کام پارلیمنٹ میں پورا کیا۔ جس طرح ووٹ ہر ایک کا حق ہے اسی طرح پوزیشن کی تبدیلی بھی ہر ایک کا حق ہے۔ ملک کی خاطر جہانگیر ترین اسحاق خاکوانی سب کام کررہے ہیں، میں نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں