Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اساتذہ طلبہ کی پرورش میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، وفاقی وزیر تعلیم

وفاقی وزیر تعلیم مدد علی سندھی نے کہا ہے کہ اساتذہ طلبہ کی پرورش میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت مدد علی سندھی نے آئی سی جی ایف سکس ٹو میں زیر اہتمام اسٹوڈنٹ پروجیکٹ ایگزیبیشن ’’بیونڈ دا کلاس روم‘‘ کا دورہ کیا ہے۔

مدد علی سندھی نے کہا کہ میں پرنسپل اور اساتذہ کو مبارکباد دیتا ہوں، مجھے انتہائی خوشی ہے کہ ہمارے طلبہ کی پریکٹیکل نالج پر بھی زور دیا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے حصہ لینے والے تمام طلبا لئے پانچ ،پانچ ہزار روپے کا انعام کا اعلان کیا اور کہا کہ ہمیں کوشش کرنی چاہئے کہ ہر قسم کا دنیاوی علوم حاصل کریں۔

مدد علی سندھی نے کہا کہ دنیاوی علوم اب کلاس رومز سے بہت آگے جا چکے ہیں اور ہمیں بھی اب دنیا کی کامیاب ترین قوموں کے ساتھ شانہ بشانہ چلنا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ طلبہ ہماری قوم کا مستقبل ہیں انہیں ہر قسم کی سہولیات دینی چاہئیں، اساتذہ طلبہ کی پرورش میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور ہمیں اس ذمہ داری کا حق ہر لحاظ سے پورا کرنا چاہئے۔

وفاقی وزیر تعلیم مدد علی سندھی نے مزید کہا کہ آج ان طلبا کی صلاحیت دیکھ کر مجھے یقین ہوگیا ہے کہ ہمارا مستقبل مضبوط ہاتھوں ہیں ہے، اگر ہمارے تمام سکولز اور کالجز کا یہ معیار ہو تو کسی کو بھی پرائیویٹ سکولوں میں جانے کی ضرورت نہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں