Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پرینیتی چوپڑا کی شادی کے موقع پر ڈانس ویڈیو وائرل

بالی وڈ کی اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی شادی کے موقع پر ڈانس ویڈیو وائرل ہوگئی۔

گزشتہ روز دہلی میں راگھو چڈھا اور پرینیتی چوپڑا کی شادی کے سلسلے میں’صوفی نائٹ‘ کا انعقاد کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی  ویڈیو میں پرینیتی چوپڑا کو راگھو چڈھا اور سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ کے ساتھ بھنگڑہ ڈالتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by HT City (@htcity)

اداکارہ کو اس تقریب میں شرکت کرنے کے لیے سلور رنگ کے لباس کا انتخاب کیا جبکہ راگھو چڈھا نیلے رنگ کی شیروانی پہنے نظر آئے۔

واضح رہے کہ پرینیتی چوپڑا کی منگنی بھارتی سیاستدان راگھو چڈھا کے ساتھ رواں برس مئی میں ہوئی تھی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں