Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک فضائیہ کی فضائی مشق برائٹ سٹار2023میں کامیاب شرکت کےبعدوطن واپسی

پاک فضائیہ کے دستے کی فضائی مشق برائٹ سٹار 2023 میں کامیاب شرکت کے بعد وطن واپسی ہوگئی۔ بحری، بری اور فضائی افواج پر مشتمل بین الاقوامی فضائی مشق  میں حصہ لینے والے پاک فضائیہ کے دستے کی آپریشنل ایئر بیس پر لینڈنگ کی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مشق کی بدولت دنیا بھر سے کل 30 ممالک کی مسلح افواج کے باہمی تعاون اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا فروغ ممکن ہوا۔ پاک فضائیہ کے دستے میں شامل پیشہ ورانہ مہارت کے حامل لڑاکا پائلٹس، ماہر ایئر ڈیفینس کنٹرولرز اور تجربہ کار تکنیکی گراؤنڈ عملے کا مشق میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ مشق میں پاک فضائیہ کے دستے نے انتہائی فخر اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ جےایف-17 تھنڈر لڑاکا طیاروں کو ایک بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے آپریٹ کیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق برائٹ سٹار مشق کا بنیادی مقصد باہمی تعاون کو فروغ دیتے ہوئے شریک ممالک کے مابین تربیتی شعبے میں باہمی اشتراک کو تقویت دینا تھا۔ مشق کے دوران، پاک فضائیہ کے ایئر و گراؤنڈ عملے نے پے در پے غیر معمولی فضائی عسکری صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ پاک فضائیہ کے ایئر و گراؤنڈ عملے نے مشق میں پاکستان کے سب سے بہترین فضائی اثاثے، جے۔ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیارے کی بہترین خصوصیات کو اجاگر کیا۔

ترجمان کے مطابق سخت تربیت اور حقیقت پسندانہ فضائی جنگی منظرناموں سے بھرپور مشق میں شرکت، پاک فضائیہ کی جانب سے عالمی امن اور سلامتی کے لیے مؤثر کردار ادا کرنے کے غیر متزلزل عزم کا اظہارکیا۔ مشق میں پاک فضائیہ کے دستے کی جانب سے عصر حاضرکی فضائی جنگ کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اپنی آپریشنل تیاریوں کی توثیق کی۔

ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ فضائی جنگ کے اعتبار سے برائٹ اسٹار میں پاک فضائیہ کے عملے کی شاندار پیشہ ورانہ کامیابی، لگن اور اعلیٰ آپریشنل صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔ پاک فضائیہ کی مشق میں شرکت، فضائی جنگ میں نئے ابھرتے ہوئے جدید عوامل سے اسکی مکمل ہم آہنگی کی غماز ہے۔ مشق برائٹ سٹار میں شمولیت جدید دور کی فضائی جنگ کے محرکات سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے پاک فضائیہ کی بین الاقوامی برادری کے ساتھ مضبوط شراکت داری کا مظہرہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں