Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹی ٹی پی کیلئے بھتہ لینے والے سرگرم ارکان گرفتار

سیکیورٹی اداروں نے ٹی ٹی پی کیلئے بھتہ لینے والے سرگرم ارکان کو گرفتارکرلیا،  گرفتار ارکان مختلف طریقوں سے بھتہ خوری میں معاونت کر رہے تھے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ٹی ٹی پی کے لۓ بھتہ لینے والے سرگرم ارکان کو خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر گرفتار کر لیا گیا، گرفتارارکان نے ٹی ٹی پی کا بھتہ لینے کے طریقہ کارکے حوالے سے بڑے انکشافات کر دیے۔

گرفتار ارکان پچھلے کئی عرصے سے مختلف طریقوں سے ٹی ٹی پی کو بھتہ خوری میں معاونت فراہم کررہے تھے، گرفتار ملزمان نے ٹی ٹی پی کے کمانڈرز کی افغانستان میں موجودگی کو بھی کنفرم کیا۔

گرفتار ملزم نے بتایا کہ ٹی ٹی پی کمانڈر، عبدالرازق جو اس وقت افغانستان میں ہے ہمیں واٹس ایپ کے ذریعے ہدایات دیتا تھا، ٹی ٹی پی کمانڈرعبدالرزق لوگوں کے گھروں اور دکانوں کی ویڈیوز منگوا کر انکو بھتے کے لیئے کالز افغانستان سے کرتا تھا۔ بھتہ نہ ملنے یہ تاخیر کی صورت میں جان سے مارنے یا اغواکی دھمکیاں دیتا تھا۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے تحفظ کیلۓ بھرپور اقدامات اٹھا رہے ہیں، آئے دن سیکیورٹی فورسز کو ٹی ٹی پی کے سرغنہ گروہ کا قلع قمع کرنے اور بھتہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن میں خاطرخواہ کامیابیاں مل رہی ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں