Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتیں خارج کرنےکیخلاف درخواستیں سماعت کیلئےمقرر

لاہورہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتیں خارج کرنے کیخلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقررکردیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتیں خارج کرنے کے خلاف درخواستوں پر جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 28 ستمبر کو سماعت کرے گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے دہشت گردی عدالت سے ضمانتیں خارج ہونے کے خلاف درخواستیں داٸر کر رکھی ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف لاہور میں نو مئی سمیت دیگر مقدمات درج ہیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے عدم پیشی پر ضمانتیں خارج کر دی تھیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version