گزشتہ ہفتے کے دوران کے پی زون نے حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف 10 چھاپہ مار کارروائیاں کیں۔
ایف آئی اے کے مطابق 15 مقدمات درج کر کے 18 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ چھاپہ مارکاروائیاں پشاور، ایبٹ آباد، نوشہرہ، کوہاٹ، خیبر کے مختلف علاقوں اور طورخم بارڈر پر کی گئی۔ چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 1 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ملکی وغیرملکی کرنسی برآمد کی گئی۔
ملزمان کی گرفتاری کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت بھی حاصل کی گئی۔ گرفتار ملزمان بغیر لائسنس کرنسی کی ایکسچینج میں ملوث تھے۔ چھاپوں کے دوران ملزمان سے ہنڈی حوالہ سے متعلق متعدد رسیدیں اور موبائل فونز بھی برآمد کئے گئے۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ کے پی زون کے تمام سرکلز میں خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، چھاپہ مار ٹیمیں خفیہ اطلاع پرغیر قانونی کرنسی کی خریدوفروخت میں ملوث ایجنٹوں کے خلاف کاروائیاں کر رہی ہیں، غیرملکی کرنسی کی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں گی۔
ایف آئی اے کے مطابق ہنڈی حوالہ میں ملوث ڈیلروں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔ انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیوں میں دیگر اداروں سے بھی معاونت لی جاری ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















