ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن ملک بھرکے تمام پرایذائڈنگ افسران کو نتائج موصولی کےلئے الگ الگ ٹیبز دے گا۔
الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں نتائج کی موصولی سے متعلق بڑا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن ملک بھر کے تمام پرایذائڈنگ افسران کو نتائج موصولی کےلئے الگ الگ ٹیبز دے گا۔
پرایذائڈنگ افسران ٹیبز کے ذریعے پولنگ اسٹیشنز سے نتیجہ ریٹرننگ افسران کو دینگے۔ الیکشن کمیشن نے نتائج موصولی کےلئے سافٹ وئیر تیارکرلیا۔
سافٹ وئیر پریذائڈنگ افسران کے ٹیبز میں انسٹال کیا جائیگا، الیکشن کمیشن ایک لاکھ ٹیبز محکمہ شماریات سے لے گا، محکمہ شماریات اور الیکشن کمیشن میں معاملات طے پاگئے۔ محکمہ شماریات نے مردم شماری کے دوران ٹیبز لئے تھے۔
الیکشن کمیشن نے الیکشنز ایکٹ رولز میں مجوزہ ترامیم جاری کردیں، الیکشن کمیشن نے رولز کی 23 شقوں میں ترامیم تجویز کیں۔ یہ خبر بھی پڑھیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















