Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یکم اکتوبر کو قوم کو خوشخبری ملےگی،گوہراعجاز

نگراں وفاقی وزیرگوہراعجاز کا کہنا ہے کہ یکم اکتوبر کو قوم کو خوشخبری ملےگی۔

کراچی میں گورنرسندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وفاقی وزیرنے کہا کہ امید ہے پٹرول کی قیمتوں میں کمی آئےگی، روپےکی قدرمیں بہتری آرہی ہے۔

نگراں وزیرتجارت نے کہا کہ کراچی کے تاجر پورے ملک کیلئے اہم ہیں۔

اس موقع پر گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ مسائل حل کرنے کیلئے کوششیں کررہےہیں، پاکستان میں ڈالر250روپےتک آجائےگا، صنعتکاروں کے مسائل حل کریں گے۔

گورنر سندھ  نے کہا کہ سستی بجلی کی فراہمی یقینی بنائیں گے، نگراں وفاقی وزیرگوہراعجاز کل یہاں موجود ہوں گے، تاجروں کے مسائل حل کرنا ترجیح ہے۔

گوہراعجاز نے کہا کہ فارماسیکٹرکی برآمدات صرف 250ملین ڈالرہیں، ٹیکسٹائل کےبعدہماری سب سے بڑی صنعت فارماسوٹیکل ہے، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدرمیں کمی ہوئی ہے، 25کروڑلوگوں کےملک کی صرف300ارب ڈالر کی معیشت ہے۔

وزیرتجارت نے کہا کہ جتنی صلاحیت کراچی میں ہےملک کےکسی اور شہرمیں نہیں ہے، ڈالر کی قیمت میں اضافے سے مہنگائی ہوئی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں