سعید غنی نے کہا ہے کہ ہم پی ٹی آئی کو انتخابات کے میدان میں ہرائے گے۔
سابق صوبائی وزیر اور پیپلز پارٹی لیبر ونگ کے صدر سعید غنی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے چیئرمین نے صرف پینتیس برس کی عمر میں اپنی قابلیت سے ثابت کیا کہ وہ ملک کی بہتری کے لیئے ہی منتخب ہوئے ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم خوش قسمت ہے کہ ہمیں اللہ تعالیٰ نے بلاول بھٹو زرداری نے اس ملک کی اتنی خدمت کی ہے اسکی کوئی مثال نہیں ملتی، دوہزار اٹھارہ میں جو اس لیاری کے ووٹ پر ڈاکہ پڑا تھا آپ کو اس بار پی پی کے ووٹ کو چوری ہونے نہیں دینا۔
سعید غنی نے یہ بھی کہا کہ آپ کو اپنے مینڈیٹ کی چکوی داری بھی کرنی ہے اور رکھوالی بھی کرنی ہے، ایم کیو ایم ایک مرتبہ پھر ماضی کے دروازے کھٹکھٹاکر الیکشن میں دھاندلی کرنا چاہتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں ہم سیاسی لوگ ہے پی ٹی آئی کو بھی الیکشن میں حصہ لینا چاہئے، ایم کیو ایم نے اگر الیکشن میں دھاندلی کرنے کی کوشش کی تو ہم یہ نہیں کرنے دینگے۔
سابق صوبائی وزیر اور پیپلز پارٹی لیبر ونگ کے صدر سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے سیاسی لوگوں کو میدان میں آنا چاہیے، ہم پی ٹی آئی کو انتخابات کے میدان میں ہرائے گے، لیاری والوں وعدہ کرو، اگلے الیکشن میں بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنانا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















