Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسلام اور معاشرے میں عدم برداشت کی کوئی گنجائش نہیں، آرمی چیف

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ اسلام اور معاشرے میں عدم برداشت کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ آرمی چیف عاصم منیر سے چرچ آف پاکستان کے صدر بشپ آف رائے ونڈ ڈاکٹر آزاد مارشل کی قیادت میں 13 رکنی وفد کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، مذہبی اور بین المذاہب ہم آہنگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف نے قومی ترقی میں پاکستانی کرسچن کمیونٹی کے کردار کو سراہا۔

اس موقع پر آرمی چیف عاصم منیر نے ملکی ترقی بالخصوص تعلیم، صحت فلاحی خدمات اور مادر وطن کے دفاع کے حوالے سے مسیحی برادری کے کردار کو بھی سراہا۔

چیف آف آرمی اسٹاف نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام امن کا دین ہے، عدم برداشت کی اسلام اور معاشرے میں کوئی گنجائش نہیں۔

آرمی چیف عاصم منیر نے مزید کہا کہ مہذب معاشرے میں کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دوران ملاقات آرمی چیف نے قائد کے وژن کے مطابق معاشرے میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ پر زور دیا۔

دوسری جانب مسیحی وفد نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور پاکستان میں اقلیتوں کے لئے محفوظ ماحول کی فراہمی کے حوالے سے پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں