فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مفت اور معیاری علاج آئی پی پی كے منشور كی اولین ترجیح ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں جعلی انجکشن سے مریضوں کی بینائی متاثر ہونے پر سیکرٹری انفارمیشن استحکام پاکستان پارٹی فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پنجاب میں انتظامی نا اہلی سے درجنوں مریض بینائی سے محروم ہو گئے، عوام كو معیاری اور مؤثر علاج فراہم كرنا حكومت كی ذمہ داری ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پنجاب میں جعلی انجكشن اور ادویات كے باعث اس سے قبل بھی سینکڑوں مریضوں كو ناقابل تلافی نقصان پہنچ چكا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئی پی پی پنجاب حكومت سے جامع تحقیقات اور اس گھناونے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف سخت كاروائی کا مطالبہ کرتی ہے، پنجاب حكومت كو متاثرہ افراد کیلئے تمام وسائل بروئے كار لانے چاہئیں۔
سیکرٹری انفارمیشن استحکام پاکستان پارٹی فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ مفت اور معیاری علاج آئی پی پی كے منشور كی اولین ترجیح ہے، استحكام پاكستان پارٹی متاثرہ مریضوں اور ان اكے اہلخانہ سے دلی ہمدردی كا اظہار كرتی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















