Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کی ہالینڈ میں سفارت خانوں کے سامنے قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت

پاکستان نے ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں پاکستان سمیت او آئی سی کے رکن ممالک کے سفارت خانوں کے سامنے قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہالینڈ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ آزادی اظہار رائے اور احتجاج کی آڑ میں اس طرح کی کارروائیوں کو معاف نہیں کیا جا سکتا، متعلقہ حکومتوں کو مذہبی منافرت کو ہوا دینے والی نسل پرستانہ اور اسلامو فوبک کارروائیوں کو فعال طور پر روکنا چاہیے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عالمی برادری کے لیے اسلام فوبیا کے خلاف آواز اٹھانا اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرنا ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2022 میں 15 مارچ کو اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن کے طور پر منانے کے لیے منظور کی گئی قرارداد کے پیچھے یہی روح تھی۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے تحفظات سے ڈچ حکام کو آگاہ کر دیا گیا ہے، ایسی نفرت انگیز اور اسلام فوبک کارروائیوں کو روکنے کے لیے فعال اقدامات اٹھائے جائیں۔

واضح رہے کہ ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں مسلم مخالف گروپ پیگیڈا کے ایک رکن نے کچھ مسلم ممالک کے سفارت خانوں کے سامنے قرآن پاک کی بے حرمتی کی ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں