Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان ایک پر امن ملک ہے، محسن نقوی

محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مجھے کل معلوم ہوا کہ سکھ یاتری آئے ہوئے تو انکے لیے یہ تقریب منعقد کروائی، کوشش ہماری یہ ہے کہ آنے والے مہمانوں کے لیے بہترین انتظامات کریں۔

محسن نقوی نے کہا کہ آپ لوگ 10 دن یہاں رہے، ہم آپ کو صرف محبت دیں سکتے ہیں، ہم مہمان نواز لوگ ہیں آپ جب بھی آئیں گے ، آپ کو خوش آمدید کہیں گے

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مزید کہا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے، کرتارپور کا راستہ خراب ہے اسے سہی کرنے لگے ہیں ، جس طرح ہم آب زم زم سعودیہ سے ساتھ لاتے ہیں ہم انتظام کر رہے ہیں کہ حسن ابدال اور ننکانہ صاحب سے پانی اب آپ لوگ ساتھ لیجا سکیں گے جبکہ ہم آپ کے گردواروں کو قریب رہنے کے لیے اچھے ہوٹل تعمیر کر رہے ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں