خیبر میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر خیبر کے علاقے تیراہ میں کارروائی کی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 3 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں دہشت گرد کمانڈر کفایت عرف طور عدنان بھی شامل ہے جبکہ دہشت گرد کمانڈر کفایت قانون نافذ کرنے والے اداروں پر کئی حملوں اور بے گناہ شہریوں کے خلاف بھی کارروائیوں میں ملوث تھا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کے لئے وادی تیراہ میں سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















