پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت جنگی بحری جہاز “پی این ایس طارق” برطانیہ کے سپرد کر دیا۔
پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ پاک بحریہ نے حکومتی منظوری کے بعد جنگی بحری جہاز پی این ایس طارق برطانیہ کے حوالے کیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پی این ایس طارق کی حوالگی کی تقریب لندن میں پاکستانی ہائی کمشن میں منعقد ہوئی، جس کے مہمان خوصی چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تھے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق رائل برطانوی بحریہ کے سابق فرسٹ سی لارڈ اور چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل لارڈ ایلن ویسٹ نے بطور گیسٹ آف آنر تقریب میں شرکت کی، تاہم برطانیہ نے پاکستان سے ایمیزون یا طارق کلاس ٹائپ 21 جنگی جہاز کی حوالگی کی استدعا کی تھی۔
ترجمان نے بتایا کہ پاک بحریہ میں شامل ٹائپ 21 ایمیزون کلاس فریگیٹس 70، 80 کی دہائیوں میں برطانوی شاہی بحریہ کا حصہ رہے تاہم ایمیزون کلاس فریگیٹس نے 1982ء میں برطانیہ، ارجنٹائن فاک لینڈ جنگ میں حصہ لیا۔
علاوہ ازیں برطانیہ، پاکستان سے جہاز حاصل کر کے فاک لینڈ جنگ کی یادگار کے طور پر رکھنا چاہتا ہے۔ جہاز گلاسگو کے کلائیڈ میری ٹائم ہیری ٹیج سنٹر میں رائل اور پاکستانی بحری افواج کے مشترکہ بحری ورثے کی علامت کے طور پر نمائش کے لیے رکھا جائے گا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ میں شامل “پی این ایس طارق” برطانوی ٹائپ 21 ایمیزون یا طارق کلاس سیریز کا آخری جہاز ہے۔ پاکستان نے 90 کی دہائی کے اوائل میں برطانیہ سے 6 ایمیزون کلاس ٹائپ 21 فریگیٹس حاصل کیے۔
پاک بحریہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ پاک بحریہ میں جہاز ایچ ایم ایس ایمبسکیڈ کا نام مجاہد اسلام طارق بن زیاد سے منسوب پی این ایس طارق رکھا تھا۔ برطانوی ساختہ ٹائپ 21 طارق کلاس فریگیٹس نے 30 سال تک پاک بحریہ میں کلیدی خدمات سرانجام دیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
