Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسلام آبادہائی کورٹ؛ سائفر کیس کی آئندہ سماعت اوپن کورٹ میں ہوگی

چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت پر آئندہ سماعت اوپن کورٹ میں ہوگی۔

پراسیکیوشن کی درخواست پر اِن کیمرہ سماعت کی درخواست پر تحریری حکمنامہ جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا کہ ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ٹرائل کورٹ میں سماعت اِن کیمرہ ہوئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم نامے میں کہا کہ پراسیکیوٹر کے مطابق سماعت کے دوران غیرمتعلقہ افراد کو کمرہ عدالت سے نکال دیا گیا، درخواست گزار کے وکیل کو بھی پراسیکیوشن کی استدعا پر کوئی اعتراض نہیں۔

عدالتی تحریری حکم نامے کے مطابق پراسیکیوشن چاہے تو اِن کیمرہ سماعت کیلئے الگ سے درخواست دے سکتی ہے، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی سیکشن 14 کے تحت غیرمتعلقہ افراد کو سماعت سے باہر نکالا جا سکتا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version