Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسلام میں انتشار اور نفرت انگیز کارروائیوں کی کوئی گنجائش نہیں ، پرویز اشرف

اسپیکر قومی اسمبلی پرویز اشرف نے کہا ہے کہ اسلام میں انتشار، بدامنی، نفرت انگیز کارروائیوں کی کوئی گنجائش نہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کے شرمناک فعل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، اس گھناؤنے فعل سے دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کے احساسات و جذبات بری طرح مجروح ہوئے ہیں۔

پرویز اشرف نے کہا کہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں کسی کو بھی دوسرے مذاہب سے تعلق رکھنے والوں کی مقدس مذہبی کتابوں کی بے حرمتی کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ اسلام ایک پرامن مذہب ہے ، تمام مذاہب کی تعلیمات اور عقائد کے احترام کا درس دیتا ہے۔

راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ اسلام میں انتشار، بدامنی، نفرت انگیز کارروائیوں کی کوئی گنجائش نہیں۔ اس قسم کے گھناؤنے واقعات سے دلوں میں ایک دوسرے کے لیے نفرتیں پیدا ہوتی ہیں جو دنیا کے امن کے لیے خطرے کا باعث ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا مزید کہنا تھا کہ عالمی برادری ایسی شرمناک کارروائیوں کی روک تھام کیلئے فوری اقدامات کرے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں