ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ ہم اپنی برآمدات کو انتہائی مسابقتی بنائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز سے نیشنل سٹیل کے سی ای او ضیغم عادل نے اسٹیل انڈسٹری کے ایک وفد کے ہمراہ ملاقات کی جس کا مقصد پاکستان کے صنعتی منظر نامے کے اہم جزو سٹیل سیکٹر کی ترقی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا تھا۔
وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے اسٹیل کی صنعت کو سپورٹ کرنے اور اس کی ترقی کو یقینی بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ میں آپ کو آپ کے مسائل کے حل تلاش کرنے میں مدد کروں گا۔
وفاقی وزیر نے قومی خزانے پر مالی بوجھ کم کرنے اور اسٹیل کی صنعت میں خود انحصاری کو فروغ دینے کے لیے مقامی طور پر خام مال کی فراہمی کی اہمیت پر زور دیا۔
ڈاکٹر گوہر اعجاز نے تمام شعبوں میں ویلیو ایڈیشن کی ضرورت پر زور دیا اور پاکستان کی برآمدات کی مسابقت کو بڑھانے کے منصوبوں کا خاکہ پیش کیا۔
وزیر تجارت نے کہا کہ ہم اپنی برآمدات کو انتہائی مسابقتی بنائیں گے اور ان صنعتوں پر توجہ مرکوز کریں گے جن میں پاکستان کو تقابلی فائدہ حاصل ہے۔
ڈاکٹر اعجاز نے وفد کو یقین دلایا کہ دوسرے ممالک کے ساتھ بی ٹو بی معاملات کے ذریعے ترقی میں سہولت فراہم کرنے سے سبسڈی یا ترجیحی ٹیکس لگانے کی ضرورت ختم ہو جائے گی جس سے خود کفیل ترقی کو فروغ ملے گا۔
وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا کہ پاکستان میں اسٹیل کی صنعت اور دیگر شعبوں کے لیے آگے بڑھنے کا راستہ مقامی خام مال پر انحصار کرنا ہے جو خود کفالت اور معاشی ترقی کے حکومت کے وسیع تر وژن کے مطابق ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















