Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعمیراتی کاموں کے دوران ٹریفک کی روانی کیلئے انتظامات کی ہدایت

 نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے تعمیراتی کاموں کے دوران ٹریفک کی روانی کے لئے بہترین انتظامات کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے خالد بٹ چوک  انڈرپاس اور گھوڑا چوک ڈیفنس موڑ فلائی اوور کے منصوبوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے دونوں منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا۔

چیف انجینئر ایل ڈی اے نے خالد بٹ چوک انڈرپاس جبکہ سی ای او سی بی ڈی عمران امین نے گھوڑا چوک ڈیفنس موڑ فلائی اوور کے منصوبے پر ہونے والی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی۔

محسن نقوی نے کیولری گراؤنڈ سے گھوڑا چوک ڈیفنس موڑ فلائی اوور تک سوا کلو میٹر  پیدل چل کر دونوں پراجیکٹس کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا جبکہ محسن نقوی کی تعمیراتی کاموں کے دوران ٹریفک کی روانی کے لئے بہترین انتظامات کی ہدایت بھی کی ہے۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے جبکہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، دونوں منصوبوں کی تکمیل سے سنٹر پوائنٹ تا ڈیفنس موڑ سگنل فری کوریڈور بنے گا۔

محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ خالد بٹ چوک پر دو رویہ، دولین پر مشتمل انڈرپاس تعمیر کیا جارہا ہے جبکہ گھوڑا چوک ڈیفنس موڑ پر تین لین پر مشتمل 742 میٹر طویل فلائی اوور تعمیر کیا جا رہا ہے، منصوبے سے منسلک دیگر سٹرکوں کی مرمت کا کام بھی کیا جائے گا۔

 نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مزید کہا کہ منصوبوں کی تکمیل سے یومیہ ایک لاکھ 80ہزار گاڑیوں کو آمد ورفت میں بے پناہ آسانی ملے گی، گلبرگ، کلمہ چوک، سی بی ڈی، کینٹ کیولری گراؤنڈ، ڈی ایچ اے اوروالٹن میں رہنے والے شہری مستفید ہو ں گے۔

صوبائی وزراء اظفر علی ناصر، بلال افضل، ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں