Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگران وفاقی حکومت کی توانائی شعبے میں بڑی تبدیلی

نگران وفاقی حکومت نے توانائی کے شعبے میں بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے پہلی بار بیوروکریسی سے افسران کی خدمات ڈسکوز کے سپرد کردیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے افسران کی ڈسکوز میں تعنیاتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 17 کے 10 افسروں کی خدمات 60 دن کے لئے واپڈا کی مختلف کمپنیوں کے سپرد کی گئی ہیں۔

نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ وفاق سے اویس ارشاد بھٹی کی خدمات آئیسکو کے سپرد کی گئی ہیں جبکہ پنجاب حکومت سے رافعہ قیوم کی خدمات فیسکو کو ، محمد مرتضیٰ کی خدمات میپکو، ماہم مشتاق کی خدمات گیپکو اور سارہ لونی کی خدمات لیسکو کے سپرد کردی گئیں۔

 نوٹیفیکشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت سے محمد شہزاد احمد کو حیسکو میں تعینات کیا گیا ہےجبکہ محمد احمر علی کی خدمات سیپکو کے سپرد کی گئی ہیں۔

نوٹیفیکشن میں مزید کہا گیا ہے کہ بلوچستان حکومت سے حمود الرحمان کی خدمات کیسکو کے سپرد کردی گئیں جبکہ خیبرپختونخوا حکومت سے محمد ہاشم عظیم کو پیسکو میں تعنیات کر دیا گیا۔ خیبرپختونخوا حکومت سے محمد وقاص مسعود چودھری کو ٹیسکو میں لگا دیا گیا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں