چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور کو جلد جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق اپنےایک بیان میں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے مستونگ میں مسجد کے قریب ہونے والے میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ مسجدوں ،عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا انتہائی ظالمانہ فعل ہے ، ڈی ایس پی سمیت قیمتی جانی نقصان پر دلی افسوس ہوا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردوں کا تعلق کسی مذہب سے نہیں ہوتا نہ ہی کوئی مذہب اپنے پیرو کاروں کو دہشت گردی کی اجازت دیتا ہے، دہشت گردی کے اس ناسور کو جلد جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے مزید کہا کہ دہشت گرد پاکستان کی ترقی سے خائف ہیں، قوم سیکیورٹی فورسز کی ان قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے جبکہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعاگو ہوں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















