Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مستونگ میں 12ربیع الاول کے جلوس میں خودکش حملے کا مقدمہ درج، تحقیقات جاری

بلوچستان کے علاقے مستونگ میں 12 ربیع الاول کے جلوس میں ہونے والے خودکش حملہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ 

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کوئٹہ کے سی ٹی ڈی تھانہ میں نا معلوم حملہ آوروں کیخلاف درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ قتل، اقدام قتل، دہشتگردی اور ایکسپلوسیو ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ مستونگ خودکش حملہ کی تحقیقات کاسلسلہ جاری ہے، خود کش حملہ آور کی شناخت کیلئے نادرا سے رابطہ کرلیا گیا ہے، حملہ آور کے جسمانی اعضاڈی این اے کیلئے بجھوائے جا رہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق مستونگ میں دھماکےمقام کےاطراف کی جیوفینیسنگ بھی کروائی جارہی ہے، قانون نافذکرنےوالےاداروں کیساتھ واقعہ کےمختلف پہلووں کاجائزہ لیاجارہاہے، واقعہ میں ملوث ہونے کےالزام میں تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

مستونگ میں جشن میلاد النبیﷺ کے جلوس سے قبل مسجد کے قریب دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 52 ہوگئی  جبکہ 66 کے قریب افراد زخمی ہوئے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں