Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

واٹس ایپ انتظامیہ نے بھارت میں 74 لاکھ اکاؤنٹس پر پابندی عائد کر دی

بھارت میں مشہور چیٹ ایپ واٹس ایپ کی انتظامیہ نے 74 لاکھ سے زائد اکاؤنٹس پر پابندی عائد کر دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انسٹنٹ میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ نے یہ پابندی اگست میں لگائی تھی اور 74 لاکھ سے زائد صارفین کے اکاؤنٹس کو بند کر دیا تھا، جو اس سے پچھلے مہینے میں بند کیے گئے اکاؤنٹس سے تقریبا 2 لاکھ زیادہ ہے۔

واٹس ایپ نے 2021 کے نئے آئی ٹی قوانین کی تعمیل میں ان اکاؤنٹس پر پابندی عائد کردی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں ممنوعہ واٹس ایپ اکاؤنٹس میں 35 لاکھ 6 ہزار 905 اکاؤنٹس شامل ہیں جنہیں صارفین کی جانب سے کسی بھی رپورٹ سے قبل فعال طور پر بند کردیا گیا تھا۔

ستمبر میں واٹس ایپ نے بھارت میں 72.28 لاکھ اکاؤنٹس پر پابندی عائد کردی تھی، جن میں 3.1 لاکھ باقاعدہ اکاؤنٹس بھی شامل تھے۔

واٹس ایپ کی انتظامیہ نے اکتوبر کی اپنی ماہانہ رپورٹ میں کہا کہ ہم سیفٹی فیچرز اور کنٹرولز کے علاوہ ہم انجینئرز، ڈیٹا سائنس دانوں، تجزیہ کاروں، محققین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں، آن لائن سیفٹی اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے ماہرین کی ایک ٹیم کو بھی تعینات کرتے ہیں۔

“واٹس ایپ ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم بدسلوکی کی روک تھام اور اس کا مقابلہ کرنے میں اینڈ-ٹو-اینڈ انکرپٹڈ میسجنگ سروسز میں ایک صنعت کے رہنما ہیں.

اکاؤنٹس ایکشنڈ ان رپورٹس کی نشاندہی کرتا ہے جو کمپنی نے رپورٹ کی بنیاد پر اصلاحی کارروائی کی۔ کارروائی کرنے کا مطلب ہے یا تو کسی اکاؤنٹ پر پابندی لگانا یا شکایت کے نتیجے میں پہلے سے ممنوع اکاؤنٹ کو بحال کرنا۔

کمپنی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اس یوزر سیفٹی رپورٹ میں صارفین کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات اور واٹس ایپ کی جانب سے کیے گئے اقدامات کی تفصیلات کے ساتھ ساتھ ہمارے پلیٹ فارم پر بدسلوکی سے نمٹنے کے لیے واٹس ایپ کے اپنے حفاظتی اقدامات بھی شامل ہیں۔’

دریں اثنا واٹس ایپ ایک فیچر ٹریکر کی جانب سے شیئر کی گئی تفصیلات کے مطابق اپنی ایپلی کیشن کے اینڈرائیڈ ورژن پر چیٹ انٹرفیس کو دوبارہ ڈیزائن کر رہا ہے، تاکہ نئے دور سے ہم آہنگ ہو سکیں۔

مقبول چیٹ سروس ایپ میں کچھ رنگوں کو تبدیل کرنے پر کام کر رہی ہے – یہ تبدیلی اس بات پر بھی اثر انداز ہوگی کہ ایپ ڈارک موڈ میں کس طرح نظر آتی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں