Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مصر، کثیر منزلہ پولیس اسٹیشن میں خوفناک آتشزدگی، 38 افراد زخمی

مصر کے شمال مشرقی علاقے میں کثیر منزلہ پولیس اسٹیشن میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں کم از کم 38 افراد زخمی ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق مصر کے شہر اسماعیلیہ  میں کثیر منزلہ سیکیوریٹی ڈائریکٹوریٹ میں خوفناک آتشزدگی کے باعث 38 افراد زخمی ہو گئے ہیں. مصرکی مسلح افواج اور نہر سوئز اتھارٹی کے افسران نے قاہرہ کے شمال مشرق میں اسماعیلیہ سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کے ہیڈکوارٹرز میں آگ بجھانے اور بچاؤ کی کارروائیوں میں حصہ لیا۔

عہدیداروں نے بتایا کہ عمارت کے لئے کولنگ آپریشن جاری ہے۔

وزارت صحت و آبادی نے زخمیوں کے علاج کے لیے اسماعیلیہ گورنریٹ کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

وزارت کے ترجمان حسام عبدالغفار نے بتایا کہ مکمل طور پر لیس 50 ایمبولینسیں جائے حادثہ پر بھیجی گئی ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ گورنریٹ کے اسپتالوں میں تمام ہنگامی ادویات اور بلڈ گروپس دستیاب ہیں۔

عبدالغفار نے کہا کہ ایمبولینسوں نے جائے حادثہ پر 12 زخمیوں کو ہنگامی طبی امداد فراہم کی۔

عہدیدار نے بتایا کہ 26 دیگر زخمیوں کو اسماعیلیہ میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا ہے جن میں سے 24 دم گھٹنے اور دو جھلسنے کے ہیں۔

سات زخمیوں کو صحت یاب ہونے کے بعد میڈیکل کمپلیکس سے فارغ کردیا گیا۔

مصر کے وزیر داخلہ محمود توفیق نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔

وزیر داخلہ محمود توفیق نے کنسلٹنٹس کی ایک کمیٹی کو ہدایت کی کہ وہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کریں اور عمارت کی ساختی حفاظت کا جائزہ لیں تاکہ اسے جلد از جلد کام کی حالت میں بحال کیا جاسکے۔

صوبائی وزیر نے زخمیوں کی مکمل صحت یابی تک ان کی دیکھ بھال کے لیے بھی ہدایات جاری کیں۔

اسماعیلیہ پبلک پراسیکیوشن کی ایک ٹیم نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور معائنہ کیا اور عینی شاہدین کے ساتھ ساتھ اسپتالوں میں زخمی ہونے والوں سے بھی پوچھ گچھ کی۔

اسماعیلیہ سیکورٹی ڈائریکٹوریٹ کی عمارت میں لگنے والی آگ پر ابھی تک سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

اسماعیلیہ کے گورنر شیرف فہمی بشرہ نے زخمیوں کی عیادت کی اور کہا کہ انہیں مکمل طبی امداد فراہم کی جائے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں