Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

محکمہ موسمیات کی تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا تاہم گلگت بلتستان اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم سکردو 06، پٹن 03 اوردیر (بالائی) میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جبکہ اس دوران ملک میں زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت 42،حیدر آباد، لسبیلہ ،مٹھی اورشہید بینظیر آباد میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے مری، سوات، دیر، کرم، مالاکنڈ اور گلیات میں بھی تیز ہواؤں اور گرج کمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں