پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عوام بیروزگاری اور مہنگائی کی وجہ سے تکلیف میں ہیں، تمام بحرانوں اور مسائل کا حل پیپلز پارٹی کے منشور میں ہے۔
کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بلاول ہاؤس میں سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے پی پی پی امیدواروں سے خطاب کررہے ہیں، اس موقع پر پی پی پی کی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور، پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو، جنرل سیکریٹری وقار مہدی،… pic.twitter.com/3o2spv15Ys
— PPP (@MediaCellPPP) October 2, 2023
سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ آج پاکستان کے عوام کو روٹی، کپڑا، مکان کی سخت ضرورت ہے، عوام کو پیپلز پارٹی سے امیدیں وابستہ ہیں، معاشرے میں تقسیم کا بحران “نا تیرا نا میرا ہم سب کا پاکستان” کے نعرے سے حل ہو سکتا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے بلدیاتی نمائندوں کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کا حل ترجیح ہے، کرپشن سے عوام کا نقصان ہوتا ہے، کرپشن برداشت نہیں کروں گا۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں وفاق اور صوبوں میں سکیمز جاری رہیں اور ترقیاتی سکیموں کو نہ روکا جائے، ہم نے حکومت میں قانون سازی کی تھی ترقیاتی سکیمیں جاری رہیں گی۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عوام کو ایسے لیڈروں کو پہچاننا چاہیے کہ کون الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو الیکشن کے لیے تیار ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ معاشرے میں تقسیم اور نفرت کی سیاست ہے، پیپلز پارٹی چاہتی ہے الیکشن ہو اور آج ہو، بلدیاتی نمائندے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ حلقہ بندیاں ہوگئیں، اب الیکشن کی تاریخ دینی چاہیے، الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اور اگر مسائل حل نہ ہوئے تو عدالتی راستہ اختیار کریں گے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ ملک کے تمام مسائل کا حل پیپلز پارٹی کے منشور میں ہے، پیپلزپارٹی اپنی سیاست جاری رکھے گی، سب محنت کریں گے تو پیپلزپارٹی کی جیت ہوگی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















