اسلام آباد ہائی کورٹ نے شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پرسماعت اگلے ماہ تک ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو نگران حکومت کا مؤقف لے کرعدالت کو آگاہ کرنے کا حکم دیا، جسٹس طارق جہانگیری نے سماعت کرتے ہوئے کہا کہ کیا نگران حکومت بھی شیریں مزاری کا نام ای سی ایل پر رکھنا چاہتی ہے؟
جسٹس طارق جہانگیری نے کہا کہ شیریں مزاری کا نام ای سی ایل پر ڈالا گیا تب پی ڈی ایم کی سیاسی حکومت تھی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نگران حکومت سے تحریری جواب لے کرعدالت میں پیش کریں۔
عدالتِ عالیہ نے کہاکہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل 23 اکتوبر تک عدالت کو آگاہ کریں، اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت اگلے ماہ تک ملتوی کر دی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
