Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فلم فکرے 3 نے ریلیز کے پانچویں روز کیا کروڑوں روپے کا بزنس

بالی وڈ کی مزاح پر مبنی فلم ‘فکرے 3’ نے ریلیز کے پہلے روز ساڑھے آٹھ کروڑ بھارتی روپے کما کر باکس آفس پر اپنے سفر کا آغاز ایک اچھے انداز میں کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلم نے ریلیز کے پہلے دن 8.82 کروڑ، دوسرے دن 7.81 کروڑ، تیسرے دن 11.67 کروڑ ، چوتھے دن 15.18 کروڑ جبکہ پانچویں دن 11 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا ہے۔

 تاہم اب تک فلم فکرے 3 نے بھارت میں 54.98 کروڑ کا بزنس کر لیا ہے جو اس فلم کی ایک بڑی کامیابی ہے۔

مریگھدیپ سنگھ لامبا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ‘فکرے 3’  میں پنکج ترپاٹھی، ورون شرما، پلکت سمراٹ، ریچا چڈھا، منجوت سنگھ شامل ہیں۔

2013 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘فکرے’ کے پہلے پارٹ میں بھی اداکار پنکج ترپاٹھی نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

فلم میں ریچا چڈھا اور پلکت سمراٹ ایک دوسرے کے مدمقابل الیکشن لڑ رہے ہیں جبکہ دیگر کردار ان کی مدد کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

واضح رہے فکرے 1 میں علی فضل بھی شامل تھے لیکن فلم فکرے 3  کا حصہ نہیں ہیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=wB0cPpS4CF0

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں