عدالت نے نے ایف آئی اے کی درخواست پر چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو نوٹس جاری کردیے۔
تفصیلات کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت میں سائفر کیس کی سماعت میں ان کیمرہ ڈیکلیئر کرنے کی باقاعدہ درخواست دائرکی۔
ایف آئی اے نے درخواست خصوصی عدالت میں دائرکی جس میں مؤقف اختیارکیا گی کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے مطابق سماعت ان کیمرہ ہونی چاہیے۔
ایف آئی اے کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی کہ حساس معلومات کی وجہ سے عدالت ان کیمرہ سماعت ڈیکلیئر کرے۔
ان کیمرہ ڈیکلیئر کرنے کی درخواست پر بھی سماعت کل جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین کریں گے۔
ایف آئی اے کی سائفر کیس کی سماعت ان کیمرہ ڈیکلیئر کرنے کی درخواست پرچیئرمین پی ٹی آئی اورسابق وفاقی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو نوٹس جاری کردیے گئے۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے کل درخواست پر دلائل طلب کرلیے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
