Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ادیتیا رائے کپور اور اننیا پانڈے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

بالی وڈ اداکار ادیتیا رائے کپور اور اننیا پانڈے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

حال ہی میں اداکارہ ادیتیا رائے کپور اور اننیا پانڈے نے فلم ” تم سے نا ہو پائے گا“  کی اسکریننگ تقریب میں شرکت کی۔

فلم ” تم سے نا ہو پائے گا“  کی تقریب کی وائرل ویڈیو میں ادیتیا رائے اور اننیا کو سادہ لُک میں دیکھا جا سکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

صارفین کی جانب سے بالی وڈ کی اس نئی جوڑی کو ایک ساتھ بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

کچھ دن پہلے ادیتیا اور اننیا اسپین میں بھی ایک کنسرٹ میں ساتھ نظر آئے تھے اور اُس کے بعد انہیں پرتگال میں بھی دیکھا گیا تھا۔

وائرل ہونے والی تصویر میں اننیا اور ادیتیا کو ریسٹورنٹ میں  دیکھا گیا۔

یہ تصویر انسٹاگرام پر ایک فین پیج کی جانب سے شیئر کی گئی جس کی کیپشن میں لکھا تھا کہ پیار کے پنچھی ادیتیا رائے کپور اور اننیا پانڈے پرتگال میں۔

واضح رہے کہ کچھ دن پہلے انہیں لسبن میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا جہاں انہوں نے پرستاروں کے ساتھ سیلفیاں بھی لی تھیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں