آئی سی سی نے ورلڈ کپ 2019 کے فائنل ڈرامے سے سبق سیکھ لیا اور اس بار ٹائی بریکر کیلیے باؤنڈریز شمار نہیں ہوں گی۔
انگلینڈ میں کھیلے گئے پچھلے 2019 کے ون ڈے ورلڈکپ کے فائنل کا اختتام انتہائی ڈرامائی انداز میں ہواتھا جہاں انگلینڈ کو غیر متوقع طور پر سپر اوور میں فاتح قرار دے دیا گیا تھا۔
ورلڈکپ 2019 کا فائنل ٹائی ہونے کے بعد معاملہ سپر اوور میں چلا گیا تھا جہاں سپر اوور میں بھی نتیجہ نہیں نکلا اور میچ ایک بار پھر ٹائی ہوگیا جس کے بعد انتہائی عجیب انداز میں ہوا جہاں میچ کا فیصلہ اس بات پر کیا گیا کہ دونوں ٹیموں کی جانب سے کس نے باؤنڈریز زیادہ لگائی تھیں۔ جس میں انگلش ٹیم آگے تھی، جس کی وجہ سے اسے چیمپئن قرار دیا گیا، اس سے کیوی شائقین کے دل ٹوٹ گئے۔
تاہم آئی سی سی نے اس بار اس تنازع اور شائقین کرکٹ کی تنقید سے سبق حاصل کرتے ہوئے یہ رول ختم کردیا اور فیصلہ کیا ہے اگر جب تک میچ کا فیصلہ نہ ہوجائے، مزید سپر اوور ہوتے رہیں گے۔
