بالی وڈ اداکارہ اور پٹودی فیملی کی سب سے چھوٹی بیٹی سوہا علی خان آج اپنی 42 ویں سالگرہ منارہی ہیں۔
اداکار سیف علی خان کی چھوٹی بہن سوہا کی ولادت 4 اکتوبر 1978ء میں ہوئی۔
سوہا علی کی سالگرہ کے موقع پر اداکارہ کی بھابھی کرینہ کپور نے انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے۔
کرینہ کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصویر میں سوہا کو اپنی بیٹی جبکہ کرینہ کو اپنے بیٹے کے ہمراہ دیکھا جا سکتا ہے۔
انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی تصویر کی کیپشن میں اداکارہ نے اپنی نند کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ مزاقیہ،سمجھدار، پیار کرنے والی، سپورٹ کرنے والی، خیال رکھنے والی عنایہ کی ماں، سیفو اور صبا کی بہن اور میری خوبصورت نند تمہیں یوم پیدائش کی بہت بہت مبارکباد، ہم تم سے بہت پیار کرتے ہیں۔
اداکار کنال کیمو نے بھی اپنے انسٹاگرام پر اہلیہ کے ہمراہ تصویر پوسٹ کی اور کیپشن میں سوہا کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ’’ سالگرہ مبارک ہو میری خوبصورت‘‘۔
انسٹاگرام پر سوہا کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر پر بالی انڈسٹری سمیت دیگر مداحوں کی جانب سے اداکارہ کو سالگرہ کی مبارک باد دی جا رہی ہیں۔
بالی وڈ اداکارہ نیہا دھوپیا نے سوہا علی کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے اداکارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی ساتھ ہی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
واضح رہے سوہا علی نے اپنے کیریئر کا آغاز رومانوی مزاحیہ فلم دل مانگے مور سے سن 2004 میں کیا تھا جبکہ سن 2006 میں ڈراما فلم رنگ دے بسنتی اداکاری کی کامیابی کی وجہ بنی تھی تاہم اداکارہ ہندی، بنگالی اور انگریزی فلموں میں کام کرچکی ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
