Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شردھا کپور نے شادی سے متعلق سوال پر کیا جواب دیا؟

بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور نے ایک بار پھر شادی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا دلچسپ جواب دے دیا۔

حال ہی میں شردھا نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی تھی۔

شردھا کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصویر پر ایک مداح نے اداکارہ سے  شادی کے حوالے سے سوال کیا کہ آپ شادی کب کریںگیں؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shraddha ✶ (@shraddhakapoor)

مداح کی جانب سے کیے گئے اس سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ شادی کا سوال کرنے والی پڑوسی آنٹیاں اپنے اصلی اکاؤئنٹ سے کمنٹ کریں۔

شردھا کپور نے اپنے ایک انٹرویو میں شادی سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں واضح کیا تھا کہ ان کے پاس ابھی شادی کرنے کے لیے وقت نہیں ہے۔

 اداکارہ نے اپنےانٹرویو میں کہا تھا کہ وہ بہت ساری فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، اس لیے انہیں شادی کرنے سمیت دیگر معاملات کے لیے کوئی فرصت نہیں ہے۔

 انٹرویو میں شردھا کپور نے یہ انکشاف بھی کیا تھا کہ کم عمری میں اداکار ورون دھون ان پر فدا تھے تاہم اداکار نے ان سے کبھی محبت کا اظہار نہیں کیا تھا۔

واضح رہے کہ ورون اور شردھا نے چند فلموں میں ایک ساتھ کام بھی کیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں