مہنگائی کے ستائے شہریوں کیلئے اچھی خبر سامنے آگئی، یوٹیلیٹی اسٹورز پر برانڈڈ گھی کی قیمت میں 60 روپے فی کلو تک کمی کردی گئی۔
عام صارفین کیلئے برانڈڈ گھی 455 سے کم کرکے 395 روپے فی کلو کر دیا گیا، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ( بی آئی ایس پی) کے رجسٹرڈ صارفین کیلئے برانڈڈ گھی 385 سے کم کرکے 325 روپے فی کلو کردیا گیا۔
ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر برانڈ گھی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق ہوگا۔
ملک میں مہنگائی مزید بڑھ گئی، شرح 31.44 فیصد تک جا پہنچی
پاکستان میں گزشتہ ماہ مہنگائی میں 2 فیصد اضافے کے بعد ملک میں مہنگائی کی شرح 31.44 فیصد تک جا پہنچی ہے۔
ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ستمبر کے مہینے میں شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح میں 1.67 فیصد اضافہ ہوا۔ستمبر میں پیاز 39.3 اور دال مسور 19.8،سبزیاں 11.7 ، چینی 10.8 ، دال ماش 9.46 اور لوبیا 7.1 فیصد مہنگا ہوا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ستمبر 2022 سے ستمبر 2023 تک بجلی کی قیمت میں 163.7 فیصد اضافہ ہوا جبکہ چینی 93.4 ، آٹا 87.5 اور چائے 83.6 فیصد مہنگی ہوئی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک سال میں ٹرانسپورٹ چارجز 55.6 فیصد بڑھے، اسٹیشنری 42.7 اور گھریلو سامان 38.2 فیصد مہنگا ہوا اور موٹر فیول 33.4 ،گاڑیوں کے آلات 32.9 فیصد مہنگے ہوئے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















