Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

میرے نزدیک سیاست ایک عبادت ہے ، شہباز شریف

صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نےکہا ہے کہ میرے نزدیک سیاست ایک عبادت ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ کل میں نے اپنے قومی اسمبلی کے حلقے سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کیا ہے اور اس کیمپین کا مقصد صرف اپنا ایجنڈا عوام کے سامنے رکھنا نہیں بلکہ باتیں اور تجاویز سن کر ان سے سیکھنا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ کل میرے حلقے سے کچھ لوگوں نے میری گاڑی روک کر اپنے مسائل بیان کیے اور آج میں نے ان کے نمائندوں کو مدعو کیا ان کے علاقے کے مسئلے کو سنا۔

صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے مزید کہا کہ مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی، میرے نزدیک سیاست ایک عبادت ہے اور یہ عبادت خلق خدا کے خدمت کر کے ہی کی جا سکتی ہے۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں