Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کریتی نے ٹائیگر شراف کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کا تجربہ بیان کر دیا

بالی وڈ اداکارہ کریتی سینن نے فلم گنپتھ میں اداکار ٹائیگر شراف کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کا تجربہ بیان کر دیا۔

اداکارہ کریتی نے ہیروپنتی کے بعد ٹائیگر شراف کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کے اپنے تجربے کو وومن آن ٹاپ: دی آؤٹ سائیڈر نامی سیشن میں شیئر کیا ہے۔

حالیہ انٹرویو میں کریتی نے اپنی آنے والی نئی فلم گنپتھ میں ٹائیگر شراف کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ 9 سال بعد ایک بار پھر مجھے ٹائیگر کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے اور میرے لیے یہ ایک اعزاز کی بات ہے۔

گنپتھ – اے ہیرو از بورن میں ایک بار پھر فلم  ہیروپنتی کی مشہور جوڑی ٹائیگر شروف اور کریتی سینن مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

تاہم اس فلم میں بالی وڈ کے سینئراداکار امیتابھ بچن بھی اہم کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔

اس فلم میں ٹائیگرشروف کے ساتھ  اداکارہ کریتی سینن ایک فائٹر کا کردار ادا کر رہی ہیں جنہیں  پہلی مرتبہ ایکشن کرتے ہوئے دیکھا جائے گا۔

اس بات سے سب ہی واقف ہیں کہ کریتی اپنے کیریئر میں بہت  سی کامیابیاں سمیٹ رہی ہیں، حال ہی میں انہوں نے نوبل اعزاز بھی اپنے نام کیا ہے۔

گنپتھ کی ہدایت کاری وکاس بہل نے کی ہے جو کوئین اور سپر 30 جیسی فلموں کے لیے مشہور ہیں۔

وکاس بہل  چلر پارٹی، کوئین، سوپر تھرٹی اور گڈ بائی جیسی فلموں سے اپنا نام بنا چکے ہیں۔

 فلم  گنپتھ دسہرہ کے موقع پر ہندی، تامل، تیلگو، ملیالم، اور کنڑ زبان میں 20 اکتوبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

واضح رہےکہ ایکشن ہیرو ٹائیگر شروف جلد ہی اداکار سنجے دت کے ساتھ ایک کامیڈی فلم  ’ماسٹر بلاسٹر‘میں بھی جلوہ گر ہوں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version